حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی امور کے رابطہ کاروں کا اجلاس آج 9 ستمبر 2026ء کو حوزہ علمیہ تہران کی انتظامیہ کے اجلاس ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں حوزاتِ علمیہ کے بین الاقوامی امور کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین حسینی کوہساری، حوزہ علمیہ صوبہ تہران کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین محمد ہادی رحیمی صادق، بین الاقوامی امور کے معاون حجت الاسلام محمد پیکری اور حوزہ علمیہ تہران کے سرپرست امورِ تعلیم حجت الاسلام عاشوری نے شرکت کی۔
حوزہ علمیہ صوبہ تہران کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین محمد ہادی رحیمی صادق نے حوزہ علمیہ کے مدیر آیت اللہ اعرافی کی بین الاقوامی سطح پر تبلیغی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان کی تاکید کے مطابق تمام پروگراموں میں بین الاقوامی امور سے متعلق پہلو شامل ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا: حوزہ علمیہ صوبہ تہران میں ہمارا نقطۂ نظر بین الاقوامی سطح پر مدارسِ علمیہ کی سرگرمیوں کو تقویت دینا ہے لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ خود مدارسِ علمیہ کو اس میدان میں مضبوط کیا جائے۔

حجت الاسلام والمسلمین رحیمی صادق نے بین الاقوامی سطح پر جدید انداز میں دین کی تبلیغ کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج انقلاب اسلامی کا پیغام گزشتہ ادوار کی نسبت عالمی سطح پر زیادہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
مدیر حوزہ علمیہ صوبہ تہران نے کہا: انقلاب اسلامی کے دشمن اس بات پر زور دیتے ہیں کہ موجودہ جنگ آخری زمانے کی جنگ ہے۔ ٹرمپ نے مغرب کے چہرے سے نقاب اتار دیا اور اب سب کے لیے واضح ہو گیا ہے کہ عالمی استکبار اور انقلاب اسلامی کے درمیان جنگ دراصل تہذیبی اور ثقافتی معرکہ ہے۔
انہوں نے کہا: حوزاتِ علمیہ اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ لوگوں کے دلوں کو ظہور اور امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی حکومتِ عدل کے قیام کے دور کے لیے آمادہ کریں۔ اسی وجہ سے حوزاتِ علمیہ کے رابطہ کاروں کی ذمہ داری انتہائی اہم اور بنیادی ہے۔









آپ کا تبصرہ